رابطہ امن کمیٹیاں سیکورٹی فورسز کا نعم البدل نہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وضاحت جاری کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان )رابطہ امن کمیٹیاں سیکورٹی فورسز کا نعم البدل نہیں۔ آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کی سطح پر رابطہ امن کمیٹیوں کے گیا کی شدید مخالفت کے بعد آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے وضاحت جاری کردی۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امن کمیٹیاں قطعاً کسی سیکورٹی فورسز کا نعم البدل نہیں بلکہ یہ کمیٹیاں صرف اور صرف مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لیے بنائی جارہی ہیں اور سیکورٹی فورسز انتخابات کے دوران اپنی ڈیوٹی پر مامور موجود رہیں گی ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بعض لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ امن و رابطہ کمیٹیاں سیکورٹی فورسز کا نعم البدل ہیں جبکہ کمیٹیوں کا مقصد قطعا ًسیکورٹی فورسز کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا نہیں ہے بلکہ ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد خالصتا ً انتخابات کے دوران امن و امان کی فضاکو بہتر بنانا ہے تاکہ پولنگ کے بعد بھی کسی بھی قسم کی کشیدہ صورتحال سے آسانی سے نمٹا جاسکے۔

close