کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے دو بڑوں کی ملاقات، گڈ گورننس، تعمیر و ترقی، بلدیاتی انتخابات اور میرٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے دو بڑوں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میںاہم ملاقات،آزاد کشمیر میں گڈگورننس، تعمیروترقی، بلدیاتی انتخابات اور میرٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوروزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی دی جائے گی اور گڈ گورننس قائم کر کے آزادکشمیرمیں بہتری لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

میرٹ کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے۔اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی میں تیزی لا کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے آزادکشمیر میں بہتری آئے گی۔ آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

close