آزاد کشمیر الیکشن ٹریبونل، چوہدری لطیف اکبر، راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف انتخابی عذرداریاں خارج

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن ٹریبونل درخواست گزاروں کی جانب سے اپنی اپنی درخواستوں پر دستخط نہ کرنے کو بنیاد بنا کر چوہدری لطیف اکبر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف تین انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔ شیخ راشد مجید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل آزاد جموں و کشمیر نے فیصلہ سناتے حلقہ ایل اے 17 باغ 4 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی چوہدری محمد عزیز کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے رکن اسمی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف دائر انتخابی عذداری خارج کر دی

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ اے 31 مظفرآباد 5 سے مسلم کانفرنس کے امیدوار اور تحریک انصاف کے امیدوار راجہ منصور کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے خلاف دائر عذر داریاں اس بنیاد پر خارج کردیں کہ پٹیشنرز نے عذرداریوں پر اپنے دستخط ثبت نہیں کیے تھے الیکشن ٹریبونل نے زیر دفعہ 90 الیکشنز ایکٹ 2020 اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں عذرداریاں اسی ٹیکنیکل گراؤنڈ پر خارج کر دیں ۔ الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلہ عنوانی چوہدری محمد عزیز بنام فیصل ممتاز راٹھور وغیرہ میں 2015 ایس سی آر 159 پر انحصار کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ چوہدری محمد عزیز کی جانب سے چوہدری غلام نبی ایڈووکیٹ اور فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے راجہ محمد عارف راٹھور ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ راجہ ثاقب مجید کی جانب سے راجہ گل مجید خان اور راجہ منصور کی جانب سے راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ پیش ہوے۔ چوہدری لطیف اکبر کی طرف سے سردار کرمداد خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔۔۔۔

close