لاہور سے شروع ہونے والی خواتین بائیکرز کی ریلی آزاد کشمیر پہنچ گئی، سیاح یہاں آئیں اور خطہ کشمیر کے قدرتی حسن سے محظوظ ہوں، پروفیسر تقدیس گیلانی

کوہالہ آزاد کشمیر (آئی اے اعوان) لاہور سے شروع ہونے والی خواتین بائیکرز کی ریلی آزاد کشمیر پہنچ گئی ۔پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل پر آزاد کشمیر حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی نے خواتین بائیکرز کا بھرپور استقبال کیا۔ آزاد کشمیر کی دلکش وادی کے حسین نظاروں،دریاوں اور ندی نالوں کے پانیوں کی روانی آبشار اور جھرنوں کی فوار اور دلفریب وادیوں کی ایک جھلک دیکھنے کی خواہش لیکر خواتین بائیکرز لاہور سے مظفرآباد پہنچ گئیں

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی خصوصی ہدایت پر کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری محترمہ تقدیس گیلانی نے کوہالہ پل پر خواتین بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرڈی جی ٹورازم راشد حنیف،چیئرپرسن سٹیٹ کمیشن، وویمن ڈویلپمنٹ کے آفیسرا ن و اہلکاران و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر بھرپور انداز میں کام کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سیاحوں کو ویلکم کرنے کے لیے یہاں موجود ہوں، سیاح یہاں آئیں اور خطہ کشمیر کے قدرتی حسن سے محظوظ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ دادی ہے کہ سیاحوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح اچھا تاثر لیکر جائیں۔ اس طرح سے آزادکشمیر کی خوبصورتی پوری دنیا میں متعارف ہو گی اور ٹورازم بڑھے گا۔ بعدا زاں خواتین بائیکرز نیلم ویلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔ اس موقع خواتین بائیکرز کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔خواتین بائیکرز کے آزادکشمیر کے دورہ کو ڈسکور پاکستان نے سپانسر کیا ہے۔ Discover Pakistanپاکستان کے خوبصورت مقامات کو Exploreکرنے اور ان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجا گر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ڈسکور پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرزا عدیل بھی خواتین بائیکر ز کے ساتھ موجود ہیں۔ خواتین بائیکرز کا وزٹ مکمل ہونے کے بعد وزٹ کی مکمل ڈاکومنٹری پر چلائی جائے گی جس سے آزادکشمیر کی سیاحت کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر بے پنا ہ فروغ ملے گا۔۔۔۔

close