عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے، صدر آزاد کشمیر کی امریکی سفارتخانے کے پولٹیکل قونصل جنرل سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےانٹرنیشنل کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل قونصلر جنرل ایرک ایڈیسن اور پولیٹیکل آفیسر ڈیوڈ مارو سے ملاقات کے دوران صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے وہاں ظلم وبربریت میں بے انتہاء اضافہ کر دیا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر رہے ہیں اسی طرح وہاں پر حلقہ بندیاں تبدیل کر کے ایک ہندو وزیر اعلیٰ کو لانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لیکرمقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلرایرک اینڈریسن (Eric Andresen)اور پولیٹیکل آفیسر ڈیوڈ مارو(David Marou)سے ملاقات کے دوران انھیں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے یورپ اور یورپی پارلیمنٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ لہذا مہذہب معاشرے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔۔۔۔۔

close