سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 31 اگست تک بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں، چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق 31اگست تک بلدیاتی انتخابات ناگزیرہیں۔

انتخابات کے شیدڈل سے متعلق مشاورت کیلئے حکومت سے تحریک کردی گئی ہے چار اگست تک پولنگ سکیم مکمل کرلی جائےگی آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات2022کے لیے سیکورٹی فورسز کی deploymentکے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا 31 اگست سے قبل بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کرانے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اعجاز احمد خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی ودیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی فورسز کی مامورگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کیلئے حکومت آزادکشمیر سے مشاورت کیلئے تحریک کی جاچکی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے فنڈز اورٹرانسپورٹ کے حوالہ سے بھی معاملہ حکومت سے اٹھایاگیا ہے جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنی بھرپور سپورٹ اور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر طے پایا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالہ سے حکومت کو دوبارہ تحریک کی جائیگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ سکیم ہا کا ریوائزڈ شیڈول جاری جا چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حلقہ بندیوں اور وارڈ وائز ووٹر فہرستوں کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے حوالہ سے حکومت سے مشاورت کی تحریک کی جا چکی ہے۔ 4اگست تک پولنگ سکیم کا کا کام مکمل کر لیا جائیگا۔۔۔۔۔

close