آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پبلک سروس کمیشن کو امیدواروں سے شیڈول کے مطابق امتحان لے کر حتمی فیصلہ تک جوابی کاپیاں سیل کرنے کا حکم

مظفرآباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں قائم کے لارجر بنچ نے پبلک سروس کمیشن کو امیدواروں سے شیڈول کے مطابق امتحان لے کر حتمی فیصلہ تک جوابی کاپیاں سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے ایڈھاک ملازمین کی برطرفی اور بحالی سے متعلق دائر پانچ ًمختلف درخواستوں کو یکجاکرکے منگل سے جمعرات تک بحث مکمل کرنے کیلئے کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔

آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں جسٹس حبیب ضیا جسٹس میاں عارف حسین اور جسٹس سید بہار پر مشتمل لاجر بنچ نے آزادکشمیر میں پانچ ہزار سے زائد ایڈھاک اور عارضی ملازمین کو مستقل اور برطرف کرنے سے متعلق دائر پانچ رٹ پٹیشنز کو یکجا کرکے منگل سے جمعرات تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے سےمتعلق ڈائریکشن جاری کی ہے منگل کو جواب دعوی بدھ کو جواب الجواب اور جمعرات کو حتمی بحث کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن کے دور حکومت نے ایکٹ کے زریعہ پانچ ہزار کے لگ بھگ عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا تھاسردار عبدالقیوم نیازی کے دور حکومت میں ایٍڈھاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ کو آرڈیننس کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا ۔

عارضی ملازمیں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے کہ انھیں مستقل آسامیوں پر بحال کیا جائے۔ قیوم نیازی حکومت کے جاری آرڈیننس پر نظر ثانی کے لئے وزیراعظم تنویر الیاس حکومت نے نظرثانی کمیٹی بنا رکھی ہے ۔ نظر ثانی کی کاروائی کے خلاف پبلک سروس کمشن امتحان کے امیدواروں نے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے منگل سے سماعت کا آغاز کرے گا چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی کہ امیدواروں سے تحریری امتحان لیکر کیس کی سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ کاہیاں سیل کردیں .

حکومت کی طرف جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے حکم امتناعی کے خلاف امیدواروں کی جانب سے راجہ امجد علی خان راجہ ناصر لطیف ضیغم افتخار اور راجہ خاور ایڈووکیٹ نے پیروی کی پٹیشنرز کی جانب سے راجہ ایاز فرید اور سردار وحید عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے
کیس کی دوبارہ سماعت منگل سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔۔۔۔۔

close