محبوبہ مفتی کا قابض بھارتی فوج سے نماز جمعہ کیلئے بڑی مساجد کھولنے کا مطالبہ

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مقبوضہ کشمیر کی بند کی گئی بڑی مساجد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر کھولا جائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے نماز جمعہ کے لیے جامو مساجد کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مذہنی آزادی پر قدغن کو

برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وزیرِ اعلی نے مزید کہا کہ وادی کی بڑی مساجد کو سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے نام پر بند رکھنے کا اب کوئی جواز برقرار نہیں رہتا جب کہ حکومت خود دعوی کرتی ہے ہے کہ حالات نارمل اور کنٹرول میں ہیں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں بھی کھول دی گئی ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب دیگر عوامی اجتماعات جاری ہیں اور تقریبات کا بھی انعقاد ہورہا ہے تو مساجد کیوں بند ہیں اس لیے پوری وادی اور بالخصوص درگاہ حضرت بل اور سری نگر کی جامع مسجد کو فوری طور پر نماز جمعہ کے لیے کھولا جائے۔ واضح رہے کہ اگست 2019 میں مودی سرکار نے کالے قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کو وفاق کے ماتحت 3 حصوں میں تقسیم کردیا تھا اور اسے عوامی احتجاج کو روکنے

کے لیے حریت پسند رہنماوں سمیت سابق وزرائے اعلی کو نظر بند کردیا تھا۔

close