آزاد کشمیر تحریک انصاف کی تنظیم نو، تنویر الیاس صدر، راجہ منصور جنرل سیکرٹری، ارشاد محمود سیکرٹری اطلاعات مقرر

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد جماعتی ڈھانچے کی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے اور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر کا نیا تنظیمی ڈھانچہ قائم کردیا ہے جس کے مطابق سردار تنویر الیاس کی صدارت میں تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی 13 رکنی گورننگ باڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر کی جانب سے

نئی گورننگ باڈی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق راجہ منصور خان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری، سردار ارشاد محمود سیکرٹری اطلاعات مقررکر دیئے گئے ہیں جبکہ ظفر انور سینئر نائب صدر مقرر جبکہ اظہر صادق اور میر عتیق کو نائب صدارت کے فرائض سونپے گئےہیں، عامر نذیر بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے سردار قاضی اسرائیل، سکندر بیگ، سردار مرتضیٰ طاہر، چودھری مقبول اور سلیم بٹ بالترتیب مظفرآباد، میرپور، پونچھ، جموں اور ویلی ڈویژنز کیلئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ذوالفقار عباسی کو سونپ دی گئیں ۔۔۔۔۔

close