آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

ر اولپنڈی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کشمیریوں اور کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔۔۔۔۔

close