آزاد کشمیر الیکشن-21، پیپلز پارٹی ٹکٹوں کیلئے دوسرے روز بھی امیدواروں کے انٹرویوز جاری

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے آمدہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ٹکٹوں کیلئے موزوں امیدواروں کے چناو کے لیے دوسرے روز بھی انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا، ہفتہ کے روز زرداری ہائوس میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سیدنیئر حسین بخاری ،راجہ پرویز اشرف ،قمرزمان کائرہ ، چوہدری لطیف اکبر،چوہدری عبدالمجید ،چودھری محمد یاسین ،چوہدری پرویز اشرف ، سردار قمر الزمان ، فیصل ممتاز راٹھور ، سردار جاوید ایوب ،میاں عبدالوحید ،نبیلہ ایوب ،چوہدری فخر الزمان اور عامر غفار لون نے شرکت کی جبکہ فریال تالپورانچارج سیاسی امور پی پی پی آزادکشمیر وڈیو لنک پر موجود رہیں اور عامر ذیشان جرال کنڈکٹ کرتے رہے۔اجلاس میں پونچھ ڈویژن کے 61امیدواروں سے انٹرویو لئے گئے۔ آج بروز اتوار میرپور ڈویژن اور 26اپریل بروز سوموار جموں و ویلی سے دن 1.00بجے امیدواروں سے انٹرویوز لئے جائیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جملہ امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے لئے بروقت تشریف لائیں اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔۔۔۔

close