حکومت آزاد کشمیر بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا فی الفورمعاوضہ ادا کرے، سردار عتیق احمد خان

دھیر کوٹ، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر فی الفورمعاوضہ کی ادائیگی کرے، دھیر کوٹ اور سرگن کے واقعات بہت افسوناک ہیں اور ایسے واقعات سے ہمیں سیکھنا چاہیے، محکمہ شاہرات کی

اولین ذمہ داری ہے کہ خطرناک پہاڑ اور لینڈ سلائیڈنگ ایریاز میں سفری سہولیات کے لئے اقدامات اٹھائے، اور سرگن وادی نیلم میں گلیشئر کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کی پانچ جانیں ضیائع ہوگئیں، حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی جگہوں پر رہائش اختیار نہ کریں جہاں ہر وقت حادثات کا خطرات موجود ہوں، حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ روڈ کے ارد گرد خطرناک پہاڑیوں اور درختوں سمیت ایسی تمام باقیات کو ختم کرے جو کہ انسانی جانوں کے ضیائع سمیت ٹریفک کے روانی میں خلل ثابت ہو، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز وادی نیلم اور دھیر کوٹ سمیت مختلف جگہوں پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر حکومت کو اس اہم معاملہ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کیا، دریں اثناء سردار عتیق احمد خان ارجہ میں مکھیالہ حادثے میں شہید ہونے والے راجہ فرمان علی کے والد راجہ عارف خان، چچا محمد نثار خان، بھائیوں راجہ تبارک علی خان اور راجہ معروف اوراس کے بعد ہ مکھیالہ حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل سردار شہزاد کے والد سردار شریف اور ان کے بھائی سردار اعجاز اور چلہری میں گزشتہ دن مکھیالہ حادثہ میں شہید ہونے والے راجہ ابرار خان کے والد راجہ بنارس خان سے تعزیت کررہے ہیں حادثے کی خبر سنتے ہی سردار عتیق احمد خان اپنی تما م تر مصروفیات ترک کر کے ارجہ پہنچے اور

شہداء کی نماز جنازہ پڑھائی، اس کے بعد وہ مظفرآباد روانہ ہوگئے۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

close