14 اکتوبر، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کا تحریک آزادی کنونشن، تیاریاں مکمل کوہالہ سے مظفرآباد، راڑہ کی جلسہ گاہ تک بینرز، پوسٹر، قد آدم تصاویر آویزاں

مظفرآباد (پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ و مسلم کانفرنس کے زیراہتما م عظیم الشان تحریک آزادی کنونشن 14 اکتوبر بدھ کے روز کھاوڑہ راڑہ کے مقام پر منعقد ہوگا، میدان سج گیا، کارکنوں میں جوش و خروش، کھاوڑہ کی نو یونین کونسل ہاء کے عہدیداران آج اپنی اپنی یونین کونسل سے جلوسوں کی

شکل میں جلسہ میں شامل ہونگے، جلسہ کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی، کوہالہ سے راڑہ تک اور مظفرآباد سے راڑہ تک جلسہ تک بینر ز، پوسٹر اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جید رہنماؤں سمیت قد آور شخصیات کی تصاویر کو آویزاں کر دیا گیا، دارلحکومت سمیت راڑہ کی شاہرات اور قرب و جوار کے علاقے جیوئے مرشد، جیوئے عتیق، جیوئے شفیق کے نعروں سے گونجنے لگے، ثاقت مجید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں بچے بچے کی زبان سے نکلنے لگا، اس موقع پر قائد کھاوڑہ ثاقت مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کنونشن آنے والے دنوں میں آزادخطہ کی سیاست کا رخ موڑ دے گا، عوام اپنے مستقبل اور ریاست کی تقدیر کو بدلنے کے لئے اس کنونشن میں بلا رنگ ونسل اور بدوں سیاسی وابستگی، شہداء کشمیر اور تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے شمولیت اختیار کریں گے، آزاد کشمیر کی تاریخ اور دارالحکومت مظفرآباد میں ہونے والے قبل ازیں تمام جلسوں کاریکارڈ توڑتے ہوئے تحریک آ زادی کشمیر کنونشن ریکارڈ قائم کرے گا، کنونشن سے قائد کشمیر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی، یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان سمیت حریت رہنماء، آزاد کشمیر و پاکستان کے جید سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور سول سوسائٹی سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں اس کنونشن میں بھرپور شمولیت اختیار کرتے ہوئے۔خواتین سمیت مرد و نوجوان شرکت کرینگے۔۔۔۔۔

close