کشمیر یوں کو حق خوداردیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام ممکن نہیں، حقیقت کا اعتراف نہ کیا گیاتو خطہ بڑی خرابی کا شکار ہو سکتا ہے، سردار عتیق

با غ(پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کو حق خوداردیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام ممکن نہیں، عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اعتراف نہ کیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ وسطی باغ کفل گڑھ دورہ

کے دوران اپنے اعزاز میں دیئے گئے ڈاکٹر آفتاب اور افتخار کی جانب سے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے، اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے، ہندوستان اس حقیقت سے انکارکرکے جنوبی ایشیاء کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی، عزت وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر اپنا موقف واضح کیا اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں عزت دی جاتی ہے آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں، ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر غصہ اتاررہا ہے، مودی کے مکروہ عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر بہادروں، شہیدوں، غازیوں کی سرزمین ہے اس کا چپہ چپہ خون شہیداں سے سرخ ہے، یہاں کے عوام دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا ء اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی خطہ کو ایک عالمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے، 73 سالوں سے کشمیری قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ہندوستان آئے روز نہتے شہریوں پر گولہ باری کرکے نشانہ بنا رہا ہے،نریندرا مودی نے سواء کروڑ کشمیریوں کو 15 ماہ سے یرغمال بنارکھا ہے جبکہ عالمی برادری تاحال ہندوستان کے مکروہ عزائم کے خلاف خاموش ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے آزادی کی تحریک سے کشمیریوں کو دور رکھنے کے لئے ہر ممکن مظالم ڈھائے، پیلٹ گنوں سے بچوں کی بصارت چھینی جارہی ہے، سینکڑوں نوجوانوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا جبکہ جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، حریت قیادت کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے آزادی کے جذبے ختم نہ کیا جا سکا ہے، دن بدن تحریک زور پکڑتی جارہی ہے،اس موقع پر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سردار رشید چغتائی، جاوید خلیل عباسی ودیگر موجود تھے ۔۔۔

close