امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نیا نام رکھنے کی تجویز دے دی۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اے آئی کا نام سپر انٹیلی جنس رکھنا چاہیے اور میں نے یہی نام دینے کی ہدایت کی ہے، امریکا اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو سپر انٹیلی جنس سمجھے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی کی مخالفت وہ کر رہے ہیں جو کہتے تھے کہ گلوبل وارمنگ سے ہم 12 سال میں مر جائیں گے، اب وہی لوگ کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت ہم سب کو مارنے والی ہے۔
انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے علیحدہ ہو جائیں، اقوام متحدہ کو بائیں بازو کے ایجنڈے کو مسلط کرنا بند کرنا چاہیے، یہ ناقابل قبول ہے کہ اقوام متحدہ کے عہدیدار اپنا وقت امریکا پر تنقید میں صرف کریں۔






