پی آئی اے کے نئے مالکان کی اسلام آباد ہیڈ آفس میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں مالی معاملات اور ایئرلائن کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورڈ نے 2 بوئنگ ٹرپل سیون طیارے ویٹ لیز پر لینے کی منظوری دے دی۔ دونوں طیارے یورپی ایئرلائن نارس اٹلانٹک سے 6 ماہ کے لیے حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے مزید 3 طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کرنے کی بھی منظوری دی۔ بوئنگ طیارے یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کے لیے استعمال ہوں گے۔
اجلاس میں جہازوں کے پرزہ جات کی خریداری تیز کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فنانشل، آپریشنل اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔






