معروف فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 

مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ثابت قدم رہنے اور انجری سے واپس آ کر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار وہ یہ جنگ ہار گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اب ٹیسٹ اور 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، اس لیے گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کے لیے مزید کھیلنے کا خواب آہستہ آہستہ چھن گیا۔ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز تھا۔

 

مارک ووڈ نے 2015 میں لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 38 ٹیسٹ میں 119 وکٹیں، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

 

36 سالہ مارک ووڈ 2019 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں شامل تھے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں اور 95 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کی۔ وہ 4 ایشز سیریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔