*این سی سی آئی اے کی راولپنڈی میں بڑی کارروائی — 28 ملزمان گرفتار*
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی میں آن لائن فراڈ میں ملوث ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ تمام ملزمان پاکستانی شہری ہیں۔
*فراڈ کا طریقہ کار:*
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹیلی گرام اور جعلی خواتین کے فیس بک پروفائلز استعمال کر کے شہریوں کو پھنساتے تھے۔ اس کے علاوہ جعلی ای کامرس ویب سائٹس اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹوری جاتی تھی۔
کارروائی کے دوران متعدد کمپیوٹرز اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق اس فراڈ نیٹ ورک کو مبینہ طور پر ایک چینی ماسٹر مائنڈ چلا رہا تھا جو چھاپے کے بعد فرار ہو گیا۔ چینی شہری اور نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوشیں جاری ہیں۔
این سی آئی اے راولپنڈی نے گرفتار 28 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






