وفاقی حکومت نے مختلف افسران کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن وقار الحسن 31 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔ جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن جمیل اختر خان 27 اگست 2026، ڈپٹی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز رانا محمد یوسف خان 24 ستمبر 2027 اور ڈپٹی سیکریٹری کابینہ سیکریٹریٹ فیروز خان 29 جون 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکشن افسر محمود احمد بھٹی کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی فوری طور پر منظور کی گئی ہے۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر عمران یعقوب اور گریڈ 19 کے غلام مرتضیٰ کو سندھ حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے حسن اسد علوی کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد، گریڈ 19 کے عبد الحق عمرانی کی خدمات بلوچستان حکومت، گریڈ 18 کے شہزادہ عمر عباس بابر کی خدمات اسلام آباد پولیس اور گریڈ 18 کے اویس علی خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔






