آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا، پریشان کن خبر آگئی

لاہور میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ تازہ مارکیٹ صورتحال کے مطابق آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں، پھل، دودھ اور دیگر بنیادی اشیا مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔ (24 Urdu)

15 کلو آٹے کا تھیلا 2,100 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ درجہ اول کا کوکنگ آئل اور گھی 615 روپے فی لیٹر تک فروخت ہورہا ہے۔ چاول کی قیمت بھی 450 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود بعض مقامات پر 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ اسی طرح دودھ 170 روپے کے بجائے 210 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 230 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں، جبکہ بعض دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں۔

گوشت کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ 800 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ والے بیف کی قیمت بعض مقامات پر 1,500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں مٹن 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ (24 Urdu)

مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ان کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں، جبکہ سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے۔