ملک کے اہم علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، خوف و ہراس پھیل گیا

جہلم، سرائے عالمگیر شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ بعض علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی جانب جاتے دکھائی دیے۔ اچانک آنے والے زلزلے کے باعث شہریوں میں کافی دیر تک بے چینی برقرار رہی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہلم، سرائے عالمگیر اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کی درست شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق حتمی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیرضروری افواہوں پر یقین نہ کریں۔