آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ جانئے

لاہور میں حبس اور گھٹن کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے چوتھے اسپیل کے باعث لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔