عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (SGA&CD) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جولائی کو سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ خودمختار اداروں، بااختیار اتھارٹیز اور بلدیاتی کونسلوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ کے مطابق یہ تعطیل حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر دی گئی ہے، جہاں ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند شرکت کریں گے، جبکہ عرس کی مناسبت سے مختلف مذہبی، روحانی اور ثقافتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

close