کراچی (آئی این پی): حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے 29 جولائی بروز بدھ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات بھٹ شاہ میں منعقد ہوں گی، جہاں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق عرس کی تقریبات کے باعث تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو سہولت فراہم کی جا سکے اور انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔






