//

ایل پی جی کی من مانی قیمتیں، شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور

کراچی (آئی این پی): کراچی میں ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث صارفین کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہر میں ایل پی جی مقررہ سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں یہ 350 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس طرح صارفین سے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 140 روپے فی کلو تک اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی من مانی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close