ملک بھر میں سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گئی ہے۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے کم ہو کر 6 ہزار 309 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 543 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آنے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ نیچے آئے ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






