//

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

یہ مسلسل چوتھا روز ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close