اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سرکلر کے مطابق سرکاری دفاتر میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر لازمی عمل درآمد کیا جائے گا، جبکہ تمام افسران اور اہلکاروں کی بائیومیٹرک حاضری بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لباس سے متعلق بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی تاکید کی ہے۔
سرکلر میں دفتری راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






