//

پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکردی ، کب تک ؟ جانئے

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اپنی ہڑتال 15 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین نعمان بٹ کے مطابق حکومت نے ان کے دونوں مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 15 دن کا وقت مانگا ہے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقررہ مدت میں مطالبات پر پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close