اسلام آباد (آئی این پی): ملک میں موبائل فون صارفین ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے متاثر ہیں، جہاں ہر ری چارج پر مختلف ٹیکسوں کی مد میں نمایاں کٹوتی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کرانے پر صارف سے مجموعی طور پر 27.23 روپے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں، جس کے بعد اس کے اکاؤنٹ میں صرف 72.77 روپے کا بیلنس رہ جاتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 13.04 روپے کی کٹوتی کی جاتی ہے، جبکہ باقی ماندہ بیلنس پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مزید 14.19 روپے وصول کر لیے جاتے ہیں۔
اس طرح موبائل صارفین کو 100 روپے کے ری چارج کے باوجود مکمل بیلنس دستیاب نہیں ہوتا اور مختلف ٹیکسوں کی مد میں قابلِ ذکر رقم کٹ جاتی ہے، جس پر صارفین مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






