//

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ؟ جانئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق قومی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، جبکہ سلمان علی آغا دو درجے بہتری کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کپتان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں ابرار احمد نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 باؤلرز میں شامل ہو گئے۔

ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں بھی ابرار احمد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ محمد نواز دسویں اور سلمان مرزا 16ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی ترقی کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ 20 آل راؤنڈرز میں شامل ہو گئے۔

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے، صائم ایوب دوسرے اور محمد نواز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

نئی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو عالمی سطح پر ٹیم کی مضبوط موجودگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close