اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں سے متعلق دائر نجی شکایت خارج کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔
درخواست میں حکومتی شخصیات پر احتجاج کے دوران کارکنوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر حکومتی شخصیات کو الزامات سے بری قرار دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






