//

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جعلساز عناصر سے محتاط رہیں، کیونکہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کی جانب سے شہریوں سے دھوکا دہی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملازمین اور 10 نجی ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے لاہور زون کے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے گارڈن ٹاؤن، شاہدرہ اور ہربنس پورہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر کارروائیاں کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے غیر قانونی رقم وصول کر رہے تھے۔ ملزمان فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close