//

وفاقی ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری! وزارت خزانہ کا اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک کے وفاقی ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل پالیسی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت 10 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہل وفاقی ملازمین پہلے ٹائم اسکیل کے لیے اہل ہوں گے۔ بی پی ایس 16 میں ترقی پانے والے اسسٹنٹس کے لیے بھی ٹائم اسکیل کا راستہ کھول دیا گیا ہے، جبکہ ایکس پاکستان لیو اور ہاف ایوریج پے پر موجود اہل ملازمین کو بھی ٹائم اسکیل کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ٹائم اسکیل سے متعلق موجود ابہام دور کرتے ہوئے نیا مؤقف جاری کر دیا ہے اور تمام وزارتوں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

حکومت کے مطابق ٹائم اسکیل کی منظوری کے لیے اسکیل کمیٹی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین کے سروس بینیفٹس سے متعلق ایک اہم آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close