//

جیلوں کی سیکیورٹی سخت بنانے کے لیے مگرمچھوں کے استعمال کی منظوری دے دی

تل ابیب (آئی این پی): اسرائیل نے جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کے لیے مگرمچھوں کے استعمال کی منظوری دے دی۔ یہ تجویز اسرائیل کے انتہا پسند وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے پیش کی تھی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں کی بیرونی حدود اور حفاظتی خندقوں میں مگرمچھ تعینات کیے جائیں گے تاکہ قیدیوں کے فرار کی کوششوں کو روکا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں افریقہ سے درآمد کیے گئے 50 مگرمچھ جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ اس منصوبے کا آغاز صحرائے نقب میں واقع ایک جیل سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے قیدیوں کے بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔

تنظیموں کا مؤقف ہے کہ قیدیوں کے خلاف مگرمچھوں کا استعمال عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد یا اس کی ٹائم لائن سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close