//

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، ریاض کی شدید مذمت

سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی بحری راستوں کی ناکہ بندی کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کا یہ اقدام خطے کے امن اور بحری سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بیان میں یمنی عوام کے محاصرے سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی عرب یمن کے عوام اور وہاں کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب یمن میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close