وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں قابلِ تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی منصوبوں میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ اور دانش اسکولوں کا قیام اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی سہولت کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






