//

22 جولائی کو تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر بند

ملتان (آئی این پی): حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر ضلع ملتان میں 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی سطح کے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا مقصد شہریوں اور زائرین کو سالانہ عرس کی مذہبی تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئندہ قومی تعطیل 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر ہوگی۔ اس سال ملک اپنا 80واں یومِ آزادی منائے گا، جس کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد میں وطن کی سلامتی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close