//

عطا تارڑکی گاری کے قریب فائرنگ،تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نوجوان نے عطا تارڑ کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈیفنس میں جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے ان کی گاڑی کو کراس کیا اور پانچ ہوائی فائر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور قریبی ناکے پر پولیس کو اطلاع دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close