برطانیہ میں نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر رات کے اوقات میں پابندی کی تجویز
برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کے تحت رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ ہے۔
تجویز کے مطابق تمام سوشل میڈیا ایپس رات کے مقررہ اوقات میں خودکار طور پر بند ہو جائیں گی، تاہم صارفین اپنی سیٹنگز تبدیل کر کے اس پابندی کو ختم کرنے کا اختیار رکھ سکیں گے۔
حکومت کا مقصد آٹو پلے اور لامتناہی اسکرول جیسے فیچرز کو ڈیفالٹ طور پر غیر فعال کرنا بھی ہے، تاکہ نوجوانوں کی نیند، تعلیمی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔
تاہم بچوں کے تحفظ کے ماہرین اور دیگر کارکنوں نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پابندی کو آسانی سے ختم کیا جا سکتا ہے تو اس کی مؤثریت محدود رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






