مری (آئی این پی): محکمہ تعلیم نے ضلع مری اور کوٹلی ستیاں کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام اسکول 18 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، جبکہ تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پُرفضا اور نسبتاً ٹھنڈے علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے یہ تعطیلات خصوصی شیڈول کے تحت دی گئی ہیں، جس کے بعد یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






