//

مولانا فضل الرحمان قوم اور شہدا کے اہلِ خانہ سے معافی مانگیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (آئی این پی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے اور انہیں قوم سمیت شہدا کے اہلِ خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہیں اور مدارس شہدا کے خون کی بدولت محفوظ اور آباد ہیں، اس لیے ان کی قربانیوں کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کے مؤقف کو تقویت دیتا ہے، جس سے پاکستان مخالف قوتیں خوش ہوں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت دشمن کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے، ایسے نازک حالات میں کسی بڑی سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے قومی اتحاد اور شہدا کی قربانیوں پر منفی اثر پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close