//

بھارتی جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

نئی دہلی (آئی این پی): بھارت کی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے، جہاں ملک کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹس میں شمار ہونے والے کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا مبینہ طور پر ڈارک ویب پر لیک ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں پاور پلانٹ کے بعض نقشے اور حساس معلومات بھی شامل ہیں۔ تامل ناڈو میں واقع کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ بھارت کے اہم جوہری توانائی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ سرور پر سائبر حملے کے نتیجے میں ڈیٹا جزوی طور پر ہیک ہوا، جس کے بعد واقعے سے بھارتی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واقعے نے بھارت کی جوہری تنصیبات کے سائبر سکیورٹی نظام پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close