وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے منصوبے “میرا پیارا ورچوئل سینٹر” نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کے عالمی فورم ’ڈبلیو ایس آئی ایس‘ میں پنجاب کے انفراسٹرکچر اور آئی ٹی کے منصوبوں کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبوں کو دنیا کے بہترین پراجیکٹس میں شامل کیا گیا، جن میں “میرا پیارا ورچوئل سینٹر” کو ای گورننس کیٹیگری کا عالمی چیمپئن قرار دیا گیا، جبکہ “ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” نے بھی عالمی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کیا۔
جنیوا میں منعقدہ اس باوقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں عالمی اعزازات وصول کیے۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق “میرا پیارا ورچوئل سینٹر” اب تک ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد کیسز پر کارروائی کر چکا ہے، جبکہ اس کے ذریعے 80 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں اور افراد کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملوایا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق ان دونوں منصوبوں کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کا عملی اعتراف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






