سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت نے خریداروں کے ہوش اُڑا دیے

مسلسل پانچ روز تک کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 421 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 113 ڈالر کا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ ریکوری کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close