تباہ کن سیلاب پر اظہارِ افسوس، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انہیں دلی رنج ہے اور جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا، ان سے پاکستان کی ہمدردیاں وابستہ ہیں۔

انہوں نے چینی حکومت کی فوری اور مؤثر امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کے باوجود چینی عوام نے جس حوصلے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ غم ہو یا مشکل کی کوئی گھڑی، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہمیشہ مضبوط، پائیدار اور ہر آزمائش میں قائم رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close