شارجہ سے کراچی آنے ہوئے حادثاتی طور پر سمندر میں گرنے والے نجی کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔
ٹو ایئر کمپنی کا بوئنگ طیارہ 1999 میں بنایا گیا، طیارہ امریکی فیڈیکس اور بعد میں ٹی این ٹی ایئرویز کے زیر استعمال رہا۔
طیارے میں سی ایف ایم کمپنی کے 2 انجن لگے تھے جس کے ایک انجن کا نمبر سی ایف ایم -56-3سی ون، سیریل نمبر 858958 ہے جبکہ دوسرے انجن کا نمبر سی ایف ایم-56-3سی ون، 720596 ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں سی ایف ایم کمپنی کے انجن نصب ہیں اس کے ٹو ایئر ویز نے آئرلینڈ سے پاکستان امپورٹ کیا تھا، حادثے کاشکار طیارہ 737 کمپنی نے1999 میں تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ سمندر میں گر گیا،
ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی( پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے سے اورماڑہ کے مقام پر دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا، طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے۔
پی اے اے کے مطابق رات 9 بج کر 21منٹ پر، کراچی سے 150 میل جنوب میں فضائی راستے جی 216 پر طیارے کے پائلٹس کی جانب سے نیوی گیشن میں خرابی کی اطلاع دی گئی اور رہنمائی کے لیے فوری مدد طلب کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






