پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لیے اہم خبر!

وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے نجی آپریٹرز کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والے حجاج اپنی شکایات کے ازالے کے لیے وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیے کے مطابق حج کرنے والے حجاج نجی کمپنیوں کے خلاف اپنی شکایات اور اعتراضات یا تجاویز 20 جولائی تک جمع کروا دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کرام دستخط شدہ شکایات ثبوتوں اور دستاویزی شواہد کے ساتھ ارسال کریں۔ موصول شکایات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے لائسنس کا فیصلہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ شکایات کو لائسنس کی تجدید، منسوخی کےعمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے کمپنیوں سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی حاصل کر رکھی ہے۔ حجاج کرام شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل 20 جولائی تک ارسال کریں۔ اس کے بعد موصول شکایات قابل سماعت نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close