تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک تہران میٹرو کے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔
رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت کے پیشِ نظر حکام نے شہریوں کو نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم رہے اور آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو۔
تہران میٹرو انتظامیہ نے غیر معمولی رش سے نمٹنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائیں، جبکہ متعدد اسٹیشنوں پر اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






