ملک بھر کے بینک اور دیگر ادارے بند رہیں گے، کب؟ تاریخ سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ بینک تعطیل ہوگی،جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close